یوٹیوب کی 6 سالہ ملکہ کے دنیا بھر میں چرچے

 

پبلک نیوز: یوٹیوب کی 6 سالہ ملکہ۔ اپنی دلچسپ ویڈیوز سے لاکھوں ڈالرز کمانے والی جنوبی کوریا کی یوٹیوبر نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سالانہ لاکھوں ڈالرز کمانے والی 6 سالہ یوٹیوب اسٹار کے دنیا بھر میں چرچے۔ بورام نامی بچی نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 لاکھ ڈالرکا گھر خرید لیا۔

 

بورام کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تین کروڑ کے قریب ہے۔ یوٹیوب اسٹار بچوں کے کھلونوں کے بارے میں بتاتی اور مختلف مزاحیہ کارٹونز بناتی ہیں۔ جسے صارفین شوق سے دیکھتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق بورام نے اب اپنے نام کی کمپنی بھی کھولی ہے جہاں ملازمین کام کررہے ہیں۔ بورام نے سیؤل کا پانچ منزلہ مکان اپنی کمپنی کے نام پر خریدا ہے جس میں انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز یعنی اپنے والدین کو بھی مالک قرار دیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں