لاس اینجلس میں ریمپ پر اصلی پھولوں کی بہار

لاس اینجلس (پبلک نیوز) لاس اینجلس میں ریمپ پر اصلی پھولوں کی بہار آگئی۔ ننھے منے بچوں نے من پسند پہناوے پہن کر ادائیں دکھائیں۔ انوکھے انداز دیکھنے والے فیشن شو کے ننھے ماڈلز کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے خوبصورت ہال میں منفرد فیشن شو ہوا، جس کی ہر تان ہی دیپک تھی۔ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز نے شاہکار پیش کیے۔ بیش قیمت پارٹی ڈریسز، ہیٹ اور زرق برق ملبوسات اس پہ ننھے منے بچوں کی اپنی دلبربا ادائیں، جن سے دیکھنے والوں پر سحر طاری ہو گیا۔

 

حاضرین کا کہنا تھا کہ انہیں تمام کپڑے بے حد پسند آئے۔ جبکہ اس شو میں فلم، ٹی وی اور فیشن کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں