رہنما شمالی کوریا کم جانگ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کی دعوت

 

پبلک نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں دورہ شمالی کوریا کی دعوت دے دی ہے۔ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں کم جانگ نے جوہری ہتھیاروں پر معطل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا۔ خط میں انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ شمالی کوریا کی دعوت دے دی۔ کم جانگ ان نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر معطل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم ان ملاقاتوں میں شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں