پابندیاں برقرار رکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جا سکتا ہے: شمالی کوریا

پبلک نیوز: نئے سال کے آغاز پر شمالی کوریا کے رہنما کا خطاب، کم جونگ اَن نے امریکی صدر کو متنبہ کر دیا کہ اگر امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھی گئیں تو متبادل راستہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

 

ہم نے وعدہ نبھایا اب تمھاری باری ہے۔ نئے سال کے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جون اَن نے امریکی صدر کو خبردار کر دیا۔ امریکی صدر کو پیغام میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے ملنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، مگر ان کے صبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقرار رکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جا سکتا ہے۔

 

کم جونگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اقدامات کا جلد از جلد جواب دے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں