شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ کا ایک سال میں چوتھا دورہ چین

پبلک نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اَن ایک سال میں چوتھی بار دورے پر چین پہنچ گئے۔ دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی۔

 

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن، چینی ہم منصب کی دعوت پر غیر اعلانیہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ کِم جونگ اَن اپنی ٹرین کے ذریعے چین کی شہر ڈینڈونگ کی سرحد کو پار کر کے بیجنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں سے آگے انھیں انتہائی سیکیورٹی کے حصار میں منزل تک پہنچایا گیا۔

 

کِم 10 جنوری تک اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔ یہ کِم جونگ کا ایک ہی سال میں اپنے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ چین کا چوتھا دورہ ہے۔ ممکنہ طور پر آج شمالی کوریا کے سربراہ کی 36 ویں سالگرہ بھی ہیں، جو وہ چین میں منائیں گے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں