کنگز کالج لندن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا


اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اعزاز، کنگز کالج لندن نے سائنس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیے دی۔ چیئرمین کنگز کالج لندن نے کہا کہ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرٹ پر جاری کی جاتی ہے۔

 

وفاقی کابینہ کی رکن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خدمات کا اعتراف، لندن کے کنگز کالج نے سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ روزکنگز کالج لندن سے ڈگری وصول کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر پہلے ہی کنگز کالج سے پی ایچ ڈی کرچکی ہیں۔

 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کنگز کالج لندن سے پی ایچ ڈی کی دو ڈگریان حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ چیئرمین کنگز کالج لندن نے کہا کہ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرٹ پر جاری کی جاتی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کالج کے چیئرمین، فکیلٹی اور انتطامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں