خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے سال 2020ء حکومت کیلئے مشکل قرار دے دیا

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی۔ سال 2020 جنوری تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا۔

 

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے کہا کہ عید قربان سے پہلے آصف علی زرداری کو رلیف مل جائے گا۔ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ منظور وسان نے سال دو ہزار بیس حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔ منظور وسان نے تحریک انصاف کے دو وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطوں کا دعوی بھی کیا۔ منظور وسان نے وزراء، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے کہا کہ دو ہزار بیس میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری دو ہزار بیس تک عمران خان کو مجبورن لندن جانا پڑے گا۔ جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے۔ جی ڈی اے کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے۔ حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہو گا۔


منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی، سال 2020 جنوری تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا۔ متحدہ پاکستان، لندن والے قائد کے ساتھ ہے مگر اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے خاموش ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سال 2019 بڑا اہم ہے اور بھی مزید فیصلے ہونے والے ہیں۔ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے مزید حکومت مخالف تحریک مضبوط ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں