حکومت کا ادائیگیاں نہ کرنیوالی شوگرملوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ، کسانوں کا دھرنا ختم

لاہور (شعیب ہاشمی) پاکستان کسان اتحاد نے وزیر زرعات پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی یقین دہانی پر احتاج اور دھرنا ختم کر دیا۔ وزیر زراعت نے جائز مسائل حل کرنے کا وعدہ کر لیا۔ حکومت نے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نا کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کسان اتحاد نے آلو کی مناسب قیمت مقررر نا کرنے ،ر زرعی ادویات اور کھاد کی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ کسانوں نے آلو سڑک پر پھیلا دیئے، کسانوں کے مال روڈ پر احتجاجی بھنگڑے۔

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے دھرنے میں پہنچے۔ اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔نعمان لنگڑیال نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ کسان سڑکوں پر آئے۔ حکومت نے کسانوں کے پسے نہ دینے والوں کے خلاف مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر کسانون نے احتجاج ختم کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دو روز سے بند شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔ کسانون نے مال روڈ پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں