نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور (سدرہ غیاث) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب کی اجازت کے بعد ان کو منتقل کیا گیا۔ سروسز ہسپتال کے باہر سخت سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ وی آئی پی روم مختص۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نوازشریف کے لیے سروسز ہسپتال کا وی آئی روم مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ جیل انتظامیہ نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 30جنوری کو میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں 2 گھنٹے تک نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نوازشریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں