دیر بالا میں واقع وادی کمراٹ کونیشنل پارک بنانے کا اعلان

پبلک نیوز: وطن عزیز اب سیاحوں کی جنت بنے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پرخیبرپختونخواحکومت نے سیاحت کے فروغ میں پہل کردی۔ دیر بالا میں واقع وادی کمراٹ کونیشنل پارک بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن پر کے پی حکومت نے سیاحت کے فروغ میں پہل کردی۔ قدرت کے حسین نظاروں سے مالامال وادی کمراٹ اب سیاحوں کی جنت بنے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے دیر بالا میں واقع وادی کمراٹ کونیشنل پارک بنانے کا اعلان کر دیا۔

منصوبے کے تحت تھل میں نیشنل پار ک کی تعمیر ہو گی۔ طلبہ و طالبات کے لیے جدید طرز کے تعلیمی ادارے بنیں گے۔ یہاں کےعوام کےلئےسرکاری ملازمتوں کا الگ سے کوٹہ مختص ہوگا۔

حکومت نے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صحبت اللہ کو منصوبے کاٹاسک سونپ دیا۔ وہ یہاں قومی پارک اوردیگر تفریحی مقامات کےلئےاراضی کے حصول کے لئے کردار ادا کر یں گے۔

کمراٹ پراجیکٹ ہر اعتبار سےخیبرپختونخوا کے لئے انقلابی ثابت ہوگا۔ منصوبے کے تحت تھل سے کلام تک 50کلو میٹرلمبی سٹرک بھی بنے گی۔ جو دو خوبصورت علاقوں کو آپس میں ملائے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں