کراچی: خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین، شوہر اور سسر گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے علاقہ کورنگی میں قتل ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا

پبلک نیوز کے مطابق کورنگی میں قتل ہونے والی خاتون کے کیس کی گتھی سلجھ گئی۔ قتل میں کوئی اورانہیں شوہر ہی ملوث نکلا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے قتل کو پہلے ڈرامائی انداز میں خودکشی قرار دینے کی کوشش کی گئی جبکہ خاتون کے سسر نے الگ ہی کہانی سنا دی۔

ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا دیور فرار ہے سسر اور شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتولہ کے 4بچے تھے اور اس کی 14برس قبل شادی ہوئی تھی اور مقتولہ کو ماں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دیتے تھے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے بھی سسرال کے جانب سے تشدد کی تصدیق کی ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں