کراچی: رینجرز کی بڑی کارروائی، ڈکیتیوں کی ڈبل سینچری کرنیوالا گروہ گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے  ڈکیتیوں کی ڈبل سینچری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں کی جانب سے طارق روڈ  کے علاقہ میں کی جانے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے  کراچی میں سر سید روڈ پر سُپر اسٹور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں  فاروق شاہ اور فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں نے 2 جولائی 2018 کو طارق روڈ  پر ڈکیتی کی واردات کی  تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹج منظر عام پر آ گئی تھی۔

رینجرز نے فوٹیج میں نظر آنے والے دو ملزموں  کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا اور نشاندہی پر ملزموں کے گروہ کے مزید چھ کارندوں حبیب، سہراب، ذاکر، راشد، راحیل اور عرفان کو سولجر بازار سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزموں نے دو سو سے زائد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا جس پر قانونی کارروائی کے لیے ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں