کراچی: سیوریج لائن میں گیس لیکیج سے دھماکہ

کراچی (پبلک نیوز) شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے علاقہ میں سیوریج لائن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ،  تین دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ سو فٹ کے رقبہ پر گڑھا پڑ گیا۔

پبلک نیوز کے مطابق رات گئے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے علاقہ میں گٹر لائن اور اس میں سے گزرنے والی گیس لائن میں لیکیج کے باعث ذور دار دھماکہ ہوا۔ سو فٹ کے رقبہ پر گڑھا پڑ گیا۔ زمین پھٹنے کی وجہ سے تین دوکانوں کو نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے یہاں گیس لیک ہو رہی تھی۔ متعلقہ محکمہ کو شکایات بھی درج کرائی گئیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ اہل محلہ نے شکوا کیا کہ کافی بار چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی کو بھی شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ جن پر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے لیکن سرکاری محکمہ والے کسی کی سننے کو تیار ہی نہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں