کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق ہو گئی

لاہور (پبلک نیوز) سیلفی بوائے کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی، کرکٹرنے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا گیا، لہذا احمد شہزاد کو آج باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی۔ احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا تھا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملہ پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے بھی معاونت حاصل کی تھی۔

احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، جب وہ بلوچستان ٹیم کے کپتان تھے۔ امکان ہے کہ چارج شیٹ جاری ہوتے ہی احمد شہزاد کی عبوری معطلی شروع ہو جائے گی۔

 

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں