کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے، سب کا احتساب ہوگا: چئیرمین نیب

کوئٹہ (پبلک نیوز) کسی سے پوچھا جائے 5لاکھ والا کام 5کروڑ روپے میں کیسے ہوا تو اس میں کیا گستاخی ہوئی؟ کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے۔ احتساب ہوگا تو بلا تفریق ہو گا ورنہ نہیں ہوگا۔ خدمت کرتے تو قوم اربوں ڈالر کی مقروض نہ ہوتی۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا۔ نیب جو کچھ کررہا ہے وہ کسی انتقامی کاروائی کا حصہ نہیں اور نیب کو الیکشن میں دخل اندازی دینےکی بھی کوئی ضروت نہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر کسی نے کچھ کیا ہے، چاہے وہ سیاستدان ہو یا کوئی بھی ہو، اس سے احتساب لیا جائے گا۔ نیب کی سرگرمیاں جہاد اور عبادت کے زمرے میں آتی ہیں۔

اقتدار میں رہنے والے بعض لوگوں کو پہلی دفعہ پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمارے ہاں بہت سے ارباب اختیار ایسے تھےجو خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ ان سے رقوم سے متعلق پوچھا جائےگا اور جب پوچھا گیا تو کسی نے کہا وہ وزیراعلیٰ تھے اور کسی نے کہا وہ وزیر خزانہ تھے۔ انہیں بڑے آرام سے سمجھایا گیا کہ اب مغلیہ دور گزر چکا ہے۔ اب آپ کا ہر حکم لوگوں کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں