آصف زرداری اسلام آباد آئے تو نواز شریف سے ملاقات ہوگی: خورشید شاہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ان کے خلاف  براہ راست کوئی الزام نہیں۔ کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کسی پارٹی ممبر کو کراچی طلب نہیں کیا، سب اسلام آباد میں ہیں۔ اگر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ جمہویت کے نام پر مارشل لا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں۔

 

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت خود مڈٹرم انتحابات اور غیر یقینی کی باتیں کرتی ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے اور حالیہ صورتحال میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ان کے خلاف  براہ راست کوئی الزام نہیں۔

 

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا جب کہ سعودی عرب سے بھی حکومت کو ایک ارب ڈالر ملے ہیں اس کے باوجود عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں