حکمران  خود ڈیل کر کے آئے، ڈھیل بھی ان ہی کو مل رہی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران خود ڈیل کر کے آئے ہیں اور ڈھیل بھی ان کو ہی  مل رہی ہے۔ حکومت خود پارلیمنٹ کی تذلیل کر رہی ہے۔ وزراء کا  کام صرف شور شرابہ  اور الزام تراشی کرنا ہے۔

 

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نااہل وزرا این آر او کا واویلا کر رہے ہیں۔ حکمران  خود ڈیل کر کے آئے ہیں اور ڈھیل بھی ان کو ہی مل رہی ہے۔ وزراء کا کام صرف الزام تراشی اور سیاسی گالم گلوچ کرنا ہے۔

 

خورشید شاہ نے کہا عمران خان نے جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اسی پارلیمنٹ نے انہیں وزیراعظم بنایا۔ حکومت نے 6 ماہ میں کوئی کام ٹھیک نہیں کیا۔ کیا پارلیمنٹ کو شہباز شریف کے نیب کیسز کا پہلےعلم نہیں تھا؟ شہبازشریف کی حمایت شخصیت پرستی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے ہے۔

 

دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو خلائی حکومت قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی حکومت خلا میں کھڑی ہے۔ جے یو آئی  کے سربراہ نے الزام لگایا کہ حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ عالمی ادارے جب بھی قرض دیتے ہیں تو اپنے مفادات کو مدنظررکھتے ہیں۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں