امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے: خورشیدشاہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک 2 ماہ میں باہر آجائیں گے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں۔ خورشید شاہ نے نواز زرداری ملاقات کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

 

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں۔  خورشید شاہ نے کہا نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو آصف زرداری کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ آصف زرداری جیل میں ملاقات نہیں کریں گے۔

 

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کے بلانے پر عمران خان کوجانا چاہیے۔ نیب کے بلانے پر ان کا جانا بے عزتی نہیں۔ منی بجٹ کے حوالے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی۔ حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں