عمران کو گرانے کی کیا ضرورت، یہ اپنا دشمن خود ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں عمران حکومت کو گرانے کی کیا ضرورت، یہ تو خود گر رہا ہے۔ ان کے پاس آج بھی جو اکثریت ہے وہ اپنی نہیں ہے۔ یہ کرپشن کا نعرہ صرف دکھاوے کے لیے استعمال کر رہے ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کی عمران حکومت کے گرنے اور مڈٹرم انتخابات کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں عمران حکومت کو گرانے کی کیا ضرورت، یہ تو خود گر رہا ہے۔ ان کے پاس آج بھی جو اکثریت ہے وہ اپنی نہیں ہے۔ مینگل صاحب، ایم کیو ایم، باپ دو تین جماعتیں ہیں جن کی اکثریت ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں نظام چلے مگر اگر مڈ ٹرم الیکشن ہوتا ہے تو یہ دوبارہ آنے کا سوچے بھی نا۔ مڈ ٹرم ہوئے تو کیا یہ 2013 والی پینتیس سیٹیں بھی لے پائیں گے۔ ابھی کراچی سے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی گیارہ سیٹیں چھینی وہ نہیں ملیں گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کو کھڑا کرنے سے انہیں تیس کے قریب زائد نشستیں ملی، جو اب ان سے ناراض ہے۔ ہمارے کچھ اداروں نے تیس پینتیس اچھے لوگ پکڑ کر دیئے تھے وہ الیکٹ ایبلز ناراض ہیں۔ یہ سوچیں بھی نا کہ آنے والے الیکشن میں گزشتہ ماحول ہو گا، ہر جانب تبدیل صورت ہو گی۔ عمران کو گرانے کی کیا ضرورت، یہ اپنا دشمن خود ہے۔ اس کی پالیسیاں، حکومت کرنے کا رویہ، طریقہ کار ہی کافی ہے۔ اس کی کابینہ ایسی تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہی جو شک کے دائرے میں ہیں۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی، اپنی غلطیوں کو چھپا رہے ہیں۔ ہم نیب قانون سمیت ہر اس چیز کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہو سکتا ہے۔ یہ کرپشن کا نعرہ صرف دکھاوے کے لیے استعمال کر رہے ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2 دفعہ بجٹ لے آئے، تیسرے کی تیاری ہے۔ یہ تیل کی قیمت پر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ 2011-12 میں دنیا میں تیل قیمت 110 ڈالر فی بیرل، ملک میں 94 روپے لٹر تھی۔ آج دنیا میں تیل ساٹھ ڈالر فی بیرل اور ملک میں 114 روپے لٹر ہے۔ انہیں صرف تیل سے کم سے کم اربوں روپے اضافی مل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی اے پی کی بوری 2800 روپے تھی آج 3800 روپے ہے۔ کاشتکار مر رہا ہے، اسے فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ وفاقی حکومت کسان کو امدادی قیمت دینے پر تیار نہیں۔ زرداری صاحب، شہباز یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، یہ خود گر رہا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں