لاہور میں پولیس ناکوں پر لیڈی اہلکار تعینات

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام ناکہ جات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر تمام داخلی و خارجی ناکہ جات پر لیڈی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر تمام داخلی و خارجی ناکہ جات پر لیڈی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 88 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام لیڈیز اہلکاروں نے اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کر دی ہے۔ لیڈیز اہلکاروں نے ورکنگ کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر اب تک 872 خواتین راہ گیروں و وہیکلز کو چیک کیا۔

 

ایس پی مجاہد سکواڈ اسد الرحمن کا کہنا تھا کہ ہر ناکہ پر 2،2 لیڈی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین اہلکار ناکوں پر دیگر اہلکاروں کے ساتھ راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔  لیڈیز اہلکاروں کی ناکہ جات پر تعیناتی کا مقصد ناکوں پر چیکنگ کو سیکیورٹی نقطہ نظر کے حوالہ سے مزید موثر بنانا ہے۔ ناکہ جات کی فزیبیلٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے کم نفری کو دور کیا جائے گا۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایس آر چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں