لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کےحکومتی شخصیات سے مذاکرات بے نتیجہ ختم

لاہور (جنید احمد) صوبائی دارالحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حکومتی شخصیات سے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ مظاہرین حق کے لیے ڈٹ گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جار ی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکز کے ساتھ دھرنے ختم کرنے کے لیے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی ملاقات کی۔

صوبائی صدر لیڈی ہیلتھ ورکز کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت نے مطالبات کو تسلی سے سنا ہے اور اب وہ وزیر اعلیٰ کے پاس ہمارے مطالبات لے کر گئے ہیں۔ دھرنے میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکز کا کہنا ہے کہ جب تک نوٹیفیکیشن نہیں جاری ہو گا۔ دھرنا جاری رہے گا۔

مال روڑ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کو دوسری سڑکوں منتقل کیا جا رہا ہے۔ جس سے قریبی سڑکو ں پر ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں