لاہور کی بینکنگ کورٹ میں اچانک آگ لگنے سے اہم مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کی ایک بینکنگ کورٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ججز عمارت سے باہر نکل آئے۔ آگ آدھی سے زیادہ عمارت تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پرقابو پا لیا ہے  تاہم اہم مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ عدالت کے گراؤنڈ فلور پر کورٹ نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آدھی سے زیادہ عمارت اپنی لپیٹ میں لے لی جس کے باعث ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آئے۔

بینکنگ عدالتوں کا ریکارڈ روم بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس کے سبب اہم مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سیلنگ میں لگی۔ خیال رہے کہ عمارت میں سات بینکنگ عدالتیں ہیں جبکہ پرانی عمارت لکڑی سے بنی ہوئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں