لاہور بار نے ہڑتال اور احتجاج کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی

لاہور(پبلک نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے متعلق جنرل ہاؤس کا اجلاس، لاہور بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر احتجاج اور ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

 

لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے متعلق جنرل ہاؤس کا اجلاس ہوا، اجلاس اعوان عدل بار روم میں منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ کی سربراہی میں ہوئی، لاہور بار نے ہڑتال اور احتجاج کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ کا خطاب کیا، صدر لاہور بار کا کہنا تھا کہ لاہور بار کل چودہ جون کو ہڑتال اور احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی۔

 

صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے قانون سب کے لیے برابر ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتماد ہے وہ قانون کے مطابق فیصلہ کرئے گا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کو مانتے ہیں اور ان کے فیصلوں کو بھی تسلیم کرتے ہیں، جس پر بھی الزام ہے اس کو سامنا کرنا چاہیے۔ لاہور بار کرپٹ ججز کا ساتھ نہیں دے گی۔

 

صدر لاہور بار نے کہا کہ امید ہے لاہور ہائیکورٹ بار بھی کرپٹ ججز کے ساتھ نہیں دے گی، ساڑے تین سو کرپٹ ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التواء ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کرپٹ ججز کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جائے۔ جنرل سیکٹری لاہور بار نے کہا کہ کرپٹ ججز کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ احتساب سب کا، "وکلاء کا نیا نعرہ"۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں