لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

لاہور (پبلک نیوز) اسموگ کے باعث باغوں کا شہر ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ پندرہ اور سولہ نومبر کو لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے تمام اسکولز بند رہیں گے۔ اسکولز میں چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

لاہوریوں کے لیے بنی روگ سموگ۔ باغوں کا شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ لاہورکا ائر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 351 کی حد عبور کر گیا۔ شہر میں سب سے زیادہ آلودہ فضا سید مراتب علی روڈ، ایف سی روڈ اور پنجاب اسمبلی کے اردگرد ریکارڈ کی گئی جو 500 کی حد عبور کر چکی ہے۔

 

سموگ قدرتی آفت نہیں بلکہ بنی نوح انسان کی پیدا کردہ ہے، ضلعی انتظامیہ نے سرکاری سکولز 2 روز تک بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب آلودگی پیدا کرنے والی فیکٹریوں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن دعویٰ ہی رہ گیا۔

 

واضح رہے کہ زہریلی سموگ سے جلد کی امراض میں اضافہ اور سانس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ ان حالات میں شہری باران رحمت کے منتظر ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں