لاہور بورڈ نے میڑک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے ناموں کا اعلان کردیا

 

لاہور(سدرہ غیاث) لاہور بورڈ نے میڑک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن پر لڑکا بازی لے گیا۔ دانش اطہر نے 1092 نمبر لیے، انوشے زکریا، سید حسن عباس نے 1090 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور صباء اقبال نے 1089 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میڑک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کے میڑک میں میڈلز اور ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ اپنی کامیابی پر خوشی سے نہال تھے۔ میڑک میں دوسری پوزیشن لینے والی ملائکہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، اس نے مفلسی کو بھی آڑھے نہ آنے دیا۔ ملائکہ شفق کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ کہتی ہیں کہ یہ سب ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید محنت کریں گی۔

 

پوزیشن لینے والے طلباء کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہیں۔ اور یہ بچوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے  والی طلبہ نے ثابت کیا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن اور چاہ ہو تو کوئی بھی چیز تعلیم کے آڑے نہیں آسکتی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں