کلین لاہور مہم: مختلف سکولوں اور کالجوں کے بچوں کی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کلین لاہور مہم کے تحت لاہور میں آگاہی واک کی گئی جس میں ڈی سی لاہور اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت مختلف سکولز اور کالجز کے بچوں نے شرکت کی۔

اب ہوگا صاف پاکستان، اپنے گھر اپنے پاکستان کو صاف کرنے کا عزم لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کے تحت مال روڈ پر واک کی گئی جس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور ڈی سی لاہور سمیت مختلف سکولز اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی۔

واک سے قبل طلباء نے کوڑا کرکٹ اٹھا کر پاکستان کو کلین کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ واک میں شریک ڈی سی لاہور اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ اس واک کا مقصد عام شہری کو صفائی کی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے۔

حارث افضل  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں