داتا دربار دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج

لاہور (پبلک نیوز) داتا دربار دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج، ملزمان میں خودکش بمبار سمیت تین افراد شامل۔

ایف آئی آر کے مطابق داتا دربار دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزمان میں خودکش بمبار سمیت تین افراد شامل ہیں۔ دوسا تھیوں نے ہاتھ ملا کر خودکش بمبار کو الوداع کیا۔

دہشت گردنے دربار کے گیٹ نمبر دو پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خود کو  دھماکے سے اڑایا۔ مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دھماکہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 20 کے قریب زخمی ہوئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں