لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 19 اشیائے خورو نوش پر سبسڈی کا اعلان

لاہور(کرار ہمایوں) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے فیر پرائس شاپس پر 19 اشیاء پر سبسڈی کی تفصیلات سامنے آگئیں، رمضان المبارک سے قبل پانچ روز پرانی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے، رمضان المبارک سے قبل پانچ روز پرانی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آلو کی قیمت رمضان بازار کی فئیر پرائس شاپ پر 12روپے دیگر اسٹال پر 14 اور اوپن مارکیٹ میں 15 روپے فی کلو ہو گی۔ پیاز کی قیمت فئیر پرائس شاپ پر23 اور دیگر اسٹال پر 52 اور اوپن مارکیٹ میں 53 روپے فی کلو ہو گی۔

 

فئیر پرائس شاپ پر ٹماٹر کی قیمت 21 دیگر اسٹال پر 62 اور اوپن مارکیٹ میں 65 روپے فی کلو رکھی گئی ہے، اگر بات کریں بھنڈی کی تو فئیر پرائس شاپ پر 107 دیگر اسٹال پر 115 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو ہو گی، کریلہ کی قیمت فئیر پرائس شاپ پر 59 دیگر اسٹال پر 62 اوپن مارکیٹ میں 65 روپے فی کلو ہو گی۔

 

چائنہ ادرک کی قیمت فئیر پرائس شاپ پر 187، دیگر اسٹال پر 195 اور اوپن مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو ہو گی جبکہ آج کے ریٹ کے مطابق ادرک 185 روپے میں فروخت ہوا، چائنہ لہسن کی قیمت فئیر پرائس شاپ پر 217 دیگر اسٹال پر 224 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 228 روپے فی کلو ہو گی، آج کے ریٹ مطابق اسکی قیمت 220 روپے ہے۔

 

رمضان میں کھجوروں کی قیمت فئیر پرائس شاپ پر 175 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ رمضان بازار کے دیگر اسٹال پر 185 اور اوپن مارکیٹ میں 190 روپے فی کلو ہو گی، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ڈی سی ریٹ کی نسبت اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش 20 سے 30 فیصد اضافے سے فروخت ہو رہی ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں