لاہور: ڈولفن سکواڈ کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار،چھینی گئی رقوم،6موبائل فونز برآمد

لاہور (پبلک نیوز) ڈولفن سکواڈ کا فوری ایکشن، ایکٹو ڈکیت گینگ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی رقوم، 6 موبائل فونز اور ڈمی پسٹل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈولفن سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  ایکٹو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ایک گھنٹہ کے اندر اندر ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔

ڈولفن ذرائع کے مطابق ملزمان نے یکے بعد دیگرے مصری شاہ، دوموریہ پل و گجر پورہ میں 6وارداتیں کی تھیں۔ ڈولفن ٹیم کو پیڑولنگ کے دوران شہریوں نے ڈکیتوں کے حلیہ جات نوٹ کروائے تھے۔ ملزمان کو ڈولفن سکواڈ نے دوران واردات گجر پورہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی رقوم، 6موبائل فونزاو ر ڈمی پسٹل برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں کھلونا پسٹل استعمال کرتے تھے۔ صغیر اور عثمان کو تھانہ گجر پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔

گجر پورہ کے شہریوں کی جانب سے ڈولفن سکواڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن، بلال ظفر کی طرف سے سیکڑ انچارج سول لائن و ٹیم کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں