مبینہ طور پر قتل ہونیوالے اویس کی ہلاکت کا ڈراپ سین

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ ورثاء کے مطابق مقتول اویس کی ہلاکت ٹرین سے نہیں بلکہ پولیس لڑکی کے بھائیوں کے مبینہ تشدد سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹائون میں  نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا۔ لاہور مقتول اویس کی ہلاکت ٹرین سے نہیں بلکہ پولیس لڑکی کے بھائیوں کے مبینہ  تشدد سے ہوئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ لاہورمقتول اویس محلے دار لڑکی کے ساتھ عشق کرتا تھا دونوں تین دن پہلے گھر سے بھاگ گئے تھے۔

ورثا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور گھر والوں کو رنجش تھی جس پر اویس کو ڈھونڈ کر ایل ڈی اے گرائونڈ شاہدرہ ٹائون لے گئے جہاں تشدد سے ہلاکت ہوئی۔ لاہورلڑکی کا بھائی پولیس ملازم جس نے مل کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کی جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور شام پانچ بجے مقتول کی والدہ کو تھانہ سے فون آیا کہ ان کا بیٹا پکڑا ہے شناختی کارڈ لے آئیں اور اویس کو لے جائیں۔ گھنٹے بعد کال آئی کہ اویس کی ہلاکت ٹرین کے نیچے آ کر ہوئی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں