لاہور فیملی عدالت نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(شاکر اعوان) فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

 

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی کی درخواست پر سماعت کی۔ طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا۔ اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔ عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے طارق ٹیڈی کو 13 جون کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

فیملی عدالت نے رواں سال فروری میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے عاصمہ بی بی کی جہیز نہ اٹھانے پر درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے 11 فروری کو ہوئی سماعت میں حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011ء میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اُن کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کے کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں