لاہور کا شاہی قلعہ خوبصورت نقش ونگار کا شاہکار نمونہ

مغلیہ دور کا فن تعمیر، لاہور کا شاہی قلعہ خوبصورت نقش ونگار کا شاہکار نمونہ، 11سو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مغلیہ تعمیر آج بھی خوبصورتی میں لاجواب ہے۔

تاریخ کے صفحات کی اوراق گردانی کی جائے تو زندہ دلوں کے شہر میں بہت سے ایسے مقام سامنے آتے ہیں جو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ جن مین شاہی قلعہ بھی ایک تاریخی عمارت کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے۔ لاہورکا شاہی قلعہ خوبصورت نقش ونگاراور قدیم تعمیری ساخت پر بنی یہ عمارت اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہے۔

شاہی قلعہ میں امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی اور قونصلیٹ وفد نے آثارقدیمہ کا دورہ کیا۔ امریکی وفد کو شاہی قلعہ، شیش محل، وال پیکچر اور بادشاہی مسجد کی تاریخ بتائی گئی۔

شاہی قلعہ میں واقع شیش محل کو بلورئ محل بھی کہا جاتا ہے ،شیش محل کی عمارت پر سفید سنگ مرمر کی دیواروں میں شیشے نصب کیے گئے ہیں جو اپنی خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بادشاہی مسجد مغلیہ دور کی عظیم الشان مثال ہے جو لاہور کی شناخت بن چکی ہے۔ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد میں کی گئی نقش نگاری فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ جس سے کوئی بھی آنکھ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں