گورنر ہاؤ س لاہور شہریوں کے لیے سستی تفریح  کا ذریعہ

لاہور (پبلک نیوز) گورنر ہاؤس لاہور شہریوں کے لیے سستی تفریح  کا ذریعہ بن گیا ہے۔ لاہوریوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کا لطف دوبالا کرنے کے لیے گورنر ہاؤ س لاہور  کا رخ کیا۔

 

ہر اتوار کی طرح اس اتوار بھی گورنر ہاوس شہریوں کے لیے کھولا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاوس امڈ آئی۔ لوگوں نے خوب سیلفیاں بنائیں۔  بچہ پارٹی خوشی سے نہال نظر آئی۔ گورنر ہاؤس کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔ جوان اور بوڑھے دھوپ کی تمازت سے بھی  لطف اندوز ہوتے رہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں