لاہور ہائیکورٹ: خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواستیں منظور

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ ہائی کورٹ کا خادم رضوی، افضل قادری کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں اور دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

 

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے ملزمان اور استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں