ایفی ڈرین کیس:لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی رہائی کا حکم دے دیا

لاہور(پبلک نیوز) ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی اور رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے اور دیگر سات ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ور سزا معطل کر دی۔ رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے دیگر سات ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے اور درخواستگزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے، کورٹ سے گزارش ہے کہ سزا کو معطل کر دیا جائے اور رہائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضع رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں