لاہور ہائیکورٹ: مہمنڈ ڈیم تعمیر کی تحقیقات کیلئے نیب کو کارروائی کا حکم

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کی تحقیقات کے لیے نیب کو کارروائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چیئرمین نیب کو مہنمد ڈیم کی تعمیرات کا ٹھیکہ دینے کے خلاف تحقیقات کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مہمند ڈیم کی کنسلٹنسی کے لیے ایک ہی بار نیلامی کی گئی۔ من پسند کمپنی کو ٹھکیہ دینے پر قوم کو 3.5 ارب کے نقصان کا خدشہ ہے۔

عدالت نے چیئرمین نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے محبوب علی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں