لاہور پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(دعا مرزا) تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنےوالےکو گروہ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ایس پی سٹی معاذ ظفر نے مختلف ایس ایچ اوز کو منشیات فروش پکڑنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔

 

سٹی ڈویژن لاہور نے ایس پی معاذ ظفر کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے 13 مشہور فارم ہاؤسز اور تعلیمی اداروں میں آئس اور پلز فراہم کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ اسلام پورہ، شاہدرہ اور مصری شاہ پولیس نے اس آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے گھناونا جرم کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی معاذ ظفر نے مختلف ایس ایچ اوز کو منشیات فروش پکڑنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔

 

ملزمان فارم ہاوسز، تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو آئس اور پلز فراہم کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف پانچ مقدمات درج کر لئے گئے، جبکہ 17 کلوگرام چرس، 100 گرام آئس اور 1600نشہ آور پلز برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان میں حیدر علی، بلال شاہ، عمر فاروق، غلام مصطفی، رجب علی، اللہ دتہ سمیت صفینہ بی بی بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی اور فارم ہاؤسز کے خلاف بھی کاروائی کی جاٰئے گی۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں