لاہور پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے میں ناکام

لاہور(مرزا رمضان بیگ) تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، شہر میں 1900 سے زائد ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پولیس کی پہنچ سے دور ہیں، انتہائی مطلوب منشارت فروشوں میں خواتین منشاجت فروش بھی شامل ہیں۔

 

لاہور پولیس شہر کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کو پکڑے میں ناکام ہو گئی، شہر میں موجود 1900 سے زائد منشیات فروشوں کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 4700 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ انتہائی مطلوب منشابت فروشوں میں خواتین منشاشت فروش بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس چھوٹے منشیات فروشوں کو پکڑ لیتی ہے جبکہ بڑے مگرمچھوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، لاہور پولیس کے مطابق شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔2018ء میں سات ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں