پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز، لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر سے لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ 03 ایس ایس پیز، 13 ایس پیز، 42 ڈی ایس پیز، 131 انسپکٹرز اور 718 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر سے لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ 03 ایس ایس پیز، 13 ایس پیز، 42 ڈی ایس پیز، 131 انسپکٹرز اور 718 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کریں گے۔ لاہور پولیس میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بالکل تیار ہے۔ ٹیموں اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے لاہور پولیس بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ ٹیموں کی قیام گاہ اور سٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ میچز اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائے گی۔ ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی ہو گی۔

 

اشفاق خان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ مخصوص مقامات پر پارکنگ انتظامات ہوں گے۔ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ لاہور پولیس کو سکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہو گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں