رمضان سے قبل مہنگائی عروج پر، اتوار بازاروں میں بھی شہری مہنگائی کا رونا روتے رہے

لاہور (پبلک نیوز) رمضان المبارک سے قبل اتوار بازاروں میں ریلف کے متلاشی شہری مہنگائی کا رونا روتے نظر آئے۔ لیکن مشیر وزیراعلی چند اشیا کو مہنگائی کا نام دینا مناسب نہیں سمجھتے۔

 

رمضان المبارک سے قبل رواں ماہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بتدریج اضافے کا رجحان ہے۔ عوام سہولیات کا رونا روتے نظر آۓ۔ دوسری جانب مشیر وزیر اعلی پنجاب اکرم چودھری نے شاد مان اتوار بازار کا دورہ کیا اور کہا کہ سب موسمی تغیرات اور  ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا مسئلہ ہے۔

 

رواں ہفتے لیموں 200 روپے اضافہ سے 400 روپے کلو تک پہنچ گیا جبکہ انار اور سیب کی قیمتیوں میں 60 سے 70 روپے اضافہ ہوا۔ سبزیوں کے نرخ اعتدال میں رہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں