قبضہ مافیا کی سینہ زوری، جامعہ کراچی کے اندر بھینسوں کے باڑے قائم

کراچی (پبلک نیوز) قبضہ مافیا نے جامعہ کرچی کو بھی نہ بخشا۔ اسٹاف کالونی میں قائم بھنیسوں کے باڑے اور تجاوزات کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے مسمار کر دیں۔

ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے جامعات پر بھی  نظریں گاڑھ لیں۔ جامعہ کراچی کے اندر بھینسوں کے باڑے قائم کر دیئے گئے۔ باڑے ختم کرنے کے لیے انتظامیہ نے متعدد نوٹس دیئے۔ مگر باڑوں کے مالکان ٹس سے مس نہ ہوئے۔ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے سرکاری زمین واگزار کرا لی۔

جامعہ کراچی کے کیمپس سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ جامعہ میں نرسری کی زمین پر بھینسوں کے باڑے کسی اور نے نہیں خود ملازمین نے قائم کیے۔ ڈاکٹر زبیر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی سے تمام تجاوزات ختم کریں گے۔ جامعہ کے باہر اراضی پر دوبارہ تجاوزات قائم ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

احمد علی کیف  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں