گلگت بلتستان: سنگلاخ پہاڑوں، سرسبز وادیوں کی سرزمین

سنگلاخ پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کی سرزمین گلگت بلتستان کا 71واں یوم آزادی آج منایا گیا۔ اس خطہ نے یکم نومبر 1947 میں قابض ڈوگرہ راج کو شکست دے کر آزادی حاصل کی۔ چنار، باغ گلگت سمیت مختلف اضلاع میں آزادی کی تقریبات ہوئی۔

یکم نومبر 1947 کو گلگت کی غیرت مند قوم نے قابض ڈوگرہ راج کے تسلط کو شکست دے کر آذادی حاصل کی۔ گلگت بلتستان کا 71واں یوم آزادی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں ہوئی۔ فورس کمانڈر، گورنر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت عسکری قیادت کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فورس کمانڈر احسان محمود، آ ئی جی نے مزار شہدا پرچادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Huge Garden in Serena Hunza Hotel

فائل فوٹو 

جشن آزادی کی دوسری بڑی تقریب آرمی ہیلی پیڈ پر ہوئی۔ پاک آرمی، پولیس، پاک رینجرز کے چاک و چوبند دستوں کے علاوہ آرمی پبلک سکول کے طلبہ نے مارچ پاس کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے ثقافتی رنگ بھی بکھیرے۔ گورنر نے اپنے خطاب میں شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

فائل فوٹو  

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں