دنیا کے سب سے بڑے کروزشپ نے سفر کا آغاز کر دیا

دنیا کے سب سے بڑے کروزشپ نے سفر کا آغاز کر دیا۔ رائل کیریبین سیمپونی آف دا سی نے بارسلونا سے میامی کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا اور فلوریڈا میں پڑاؤ ڈالا۔

دنیا کے سب سے بڑے کروزشپ نے سمندر میں اپنے باقاعدہ سفر کا آغاز کر دیا۔ رائل کیریبین سیمپونی آف دا سی نامی بحری جہاز نے امریکی ریاست فلوریڈا کے کاناویریل بندرگاہ پر اپنا پہلا پڑاؤ ڈال لیا۔

بحری جہاز چار فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا ہے۔ جہاز کے اٹھارہ ڈیک ہیں جن میں دس منزلہ واٹرسلائیڈ اور ڈبل سٹوری فیملی سوٹس ہیں۔ اس بحری جہاز نے بارسلونا سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور میامی میں جا کر اس کا سفر ختم ہو گا۔

بحری جہاز پر5439 مسافر سوار ہیں۔ کسٹم کلیئرنس کے بعد جہاز اپنا سفر دوبارہ شروع کرے گا۔ جہاز کے کیپٹن کے مطابق جہاز کو روکنے کے لیے ایک میل کا فاصلہ درکار ہوتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں