سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

 

پبلک نیوز: ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملنگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ جمعے کے روز بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولرلیستھ ملنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیستھ ملنگا 26 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ 2004 میں اپنا ون ڈے کیریئر شروع کرنے والے ملنگا نے عجیب باولنگ اسٹائل ہونے کے باوجود کئی کامیابیاں سمیٹیں۔

 

واضح رہے کہ دور حاضر کے باولرز میں انہیں یارکر کا بے تاج بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ ملنگا کو سری لنکا کی جانب سے 225 میچز میں سب سے زیادہ 335 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 35 سالہ فاسٹ باولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا ہنر دکھاتے رہیں گے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں