4 گیندوں پر 4 وکٹیں، لستھ ملنگا نے ٹی20 میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

 

پبلک نیوز: سری لنکن بولر لستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں 4 گیندوں پر چار وکٹیں لے کر ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ مختصر ترین فارمیٹ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں کپتان لستھ ملنگا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ ملنگا نے 4 گیندوں پر 4 وکٹوں کے ساتھ صرف 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ سری لنکن پیسر مختصر ترین فارمیٹ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ انھوں نے گزشتہ میچ میں پاکستانی اسپنر شاہد آفریدی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا۔ ان کی وکٹوں کی تعداد 104 ہو گئی جبکہ پاکستانی اسپنر نے ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں