بھارت میں 70ویں لوک سبھا انتخابات آخری مرحلے میں داخل

پبلک نیوز: بھارت میں 70ویں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ آخری مرحلے کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا انتخابات میں آخری اور ساتویں مرحلے کے لیے 59 نشستوں پر 7 ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ آخری مرحلے میں 7 ریاستوں بہار، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

 

آخری مرحلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے وارانسی سے میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔

 

آخری مرحلے کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں