پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہو گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج آخری دور، حکومتی ٹیم سخت شرائط میں مزید نرمی کے خواہاں جبکہ آئی ایم ایف کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں۔ مالیاتی پیکج کو آج ختمی شکل دیئے جانے کا امکان۔

 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فریقین کے درمیان بعض اہم ایشوز پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ مذاکرات آج مکمل ہو سکیں گے یا نہیں، ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شیڈول مذاکرات 10مئی کو مکمل ہونے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے مذاکرات کو مزید دو روز جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ قرضہ پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ حکومتی ٹیم آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں مزید نرمی کےخواہاں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کوئی لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں