مشکل معاشی صورت حال سے جلد نکل جائیں گے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری توجہ معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ مشکل معاشی صورت حال سے جلد نکل جائیں گے۔ ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالا تر ہے۔

سینئر قانون دان بابر اعوان نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری توجہ معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ مشکل معاشی صورت حال سے جلد نکل جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اہم فیصلے کئے ہیں آئندہ چند ماہ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالا تر ہے۔ قومی اداروں کی تنظیم نو سے معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قوم مشکل معاشی حالات میں حکومت اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ حالیہ سروے اور عوامی رائے حکومتی فیصلوں کے حق میں ہیں۔ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ وقت فیصلوں کو درست ثابت کرے گا۔

ملاقات میں انھوں نے واضح کیا کہ شریفوں اور زرداریوں نے ملک پر رحم کیا ہوتا تو آج ایسے حالات نہ ہوتے۔ ملکی وسائل کو حس بے دردی سے لوٹا اور نوچا گیا اس کا حساب دینا ہوگا۔

احمد علی کیف  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں