سانحہ ساہیوال کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: وکیل شہباز بخاری

لاہور (ادریس شیخ) سانحہ ساہیوال میں جان بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کے وکیل نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

 

سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل کے وکیل شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، ہم امید کرتے ہیں ادارے کسی کی طرف داری نہیں کریں گے، خلیل کی فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔

 

شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ سی ٹی ڈی کے اعلی افسر نے مجھے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی ٹی ڈی اس سارے معاملے کو مس مینیج کر رہی ہے، حکومت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں