لاہور بار کے سیکریٹری مقصود کھوکھر کیخلاف مقدمہ درج، وکلاء برداری کا احتجاج

لاہور(شاکر محمود اعوان) لاہور بار کے سیکریٹری مقصود کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وکلاء برداری دوسرے روز بھی سراپا احتجاج، وکلاء نے لاہور بھر کی ماتحت عدالتوں کی تالا بندی کی، عدالتوں کی تالابندی سے ہزاروں کیسز کی سماعت متاثر، سائلین مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گے۔

 

تھانہ اسلام پورہ میں سیکریٹری لاہور بار ایسوسی ایشن مقصود کھوکھر پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تو وکلاء برادری پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گی۔ وکلاء نے بطور احتجاج دوسرے روز بھی عدالتوں کی تالا بندی کی۔ سائلین اور پولیس سمیت کس کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

 

وکلاء کی عدالتوں میں تالا بندی کے باعث سیشن کورٹ، ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری میں ہزاروں کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا گا، جبکہ سائلین گھنٹوں عدالتوں کے باہر کھڑے رہے اور عدالتوں کے دروازے کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔ لاہور بار کے عہددراوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، تب تک پولیس اہلکار کو معطل کر کے مقدمہ واپس نہیں لیا جاتا تو وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں